Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بتا رہے ہیں یہ تیور تیرے ابھی سے مجھے

فردوس گیاوی

بتا رہے ہیں یہ تیور تیرے ابھی سے مجھے

فردوس گیاوی

MORE BYفردوس گیاوی

    بتا رہے ہیں یہ تیور تیرے ابھی سے مجھے

    کہ مار ڈالے گا اک روز خامشی سے مجھے

    تمام عمر سفر جب اندھیری شب کا کیا

    تو خوف کیوں ہو بھلا آج تیرگی سے مجھے

    تری پسند جدا ہے مرا مزاج الگ

    تجھے ہے رنگوں سے الفت تو سادگی سے مجھے

    مری حیات کو ہر پل جو ناگ بن کے ڈسے

    معاف کرنا خدا ایسی زندگی سے مجھے

    میں اس سفر کا ارادہ ہی ترک کر دیتا

    اگر گزرنا نہ پڑتا تری گلی سے مجھے

    مجھے سزا دے اگر ہے کوئی خطا میری

    مگر نہ دیکھ کبھی اتنی بے رخی سے مجھے

    مہیب سایہ ہراساں نہ کر سکا لیکن

    ڈرا دیا ہے پتنگوں نے روشنی سے مجھے

    کوئی گلہ مرے لب پر کبھی نہ آئے گا

    پلا دے زہر بھی گر آج تو خوشی سے مجھے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے