بھلے آدھا ادھورا جی رہا ہے
یہ کیا کم ہے دوانہ جی رہا ہے
کبھی فرصت ملے تو دیکھ آکر
ترا بیمار اچھا جی رہا ہے
جسے مرتا ہوا چھوڑا تھا تم نے
مرے اندر وہ لڑکا جی رہا ہے
کوئی اس ایک لمحے میں مرا تھا
کوئی وہ ایک لمحہ جی رہا ہے
سبھی کو موت کا کھٹکا ہے لیکن
جسے آتا ہے جینا جی رہا ہے
اسے تنہا نہ سمجھا جائے کاشفؔ
محبت میں جو تنہا جی رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.