Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بھر رہا ہوں اندھیرے اجالے کو میں

منزل لوہاٹھیری

بھر رہا ہوں اندھیرے اجالے کو میں

منزل لوہاٹھیری

MORE BYمنزل لوہاٹھیری

    بھر رہا ہوں اندھیرے اجالے کو میں

    کیا کہوں زندگی دینے والے کو میں

    نور کے دائرے میں ہے چہرہ ترا

    دیکھتا ہوں مرے چاند ہالے کو میں

    میرے سنسار میں سر اٹھائے گا جو

    ناتھ لوں گا ہر اک ایسے کالے کو میں

    ان کے ظلم و ستم کو بھی کہتا نہیں

    کیا کہوں اپنے ہونٹوں کے تالے کو میں

    ختم جس پر ہے دنیا کی فتنہ گری

    چاہتا ہوں اسی بھولے بھالے کو میں

    آپ کعبہ کو جائیں بڑے شوق سے

    جاؤں بے حد خوشی سے شوالے کو میں

    یاد کرنے لگا سختیاں دور کی

    دیکھ کر ایک نازوں کے پالے کو میں

    ساری دنیا سے بہتر سمجھتا رہا

    بے غرض دوستی کرنے والے کو میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے