بکھیرے زلف رخ پر کون یہ بالائے بام آیا
بکھیرے زلف رخ پر کون یہ بالائے بام آیا
خیالوں کی فضا مہکی بہاروں کا پیام آیا
مزاج یار میں جب بھی خیال انتقام آیا
سر فہرست اپنا ہی گنہ گاروں میں نام آیا
عجب ہنگامہ دیکھا ہم نے ساقی تیری محفل میں
کوئی تشنہ دہن اٹھا کوئی چھلکا کے جام آیا
گراں کوشی میں افرازی تن آسانی میں پامالی
مشقت سرخ رو اٹھی تساہل زیر دام آیا
ظہور سیر چشمی ہی دلیل کامرانی ہے
مرا پندار نا آسودگی ہی میرے کام آیا
یہ مصرعہ دے دیا اقبال کا کس شوخ فطرت نے
سمند فکر کے آگے ضیاؔ مشکل مقام آیا
- کتاب : Shab Charagh (Pg. 53)
- Author : Bakhtiyar Ziya
- مطبع : Markaz-e-adab (1993)
- اشاعت : 1993
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.