بلند و پست حقیقت سے آشنا نہ ہوا
بلند و پست حقیقت سے آشنا نہ ہوا
وہ دل کہ جس میں کوئی حرف مدعا نہ ہوا
وہ زندہ دل تھا میں سہتا رہا غم دنیا
اسی میں جان دی لیکن گریز پا نہ ہوا
چلا جو شب کا مسافر تو اس ادا سے چلا
کہ جب رکا تو در صبح رونما نہ ہوا
تمہیں بتاؤ کہ اس دل کا کیا کیا جائے
جو چوٹ کھا کے بھی چوٹوں سے آشنا نہ ہوا
ستارے توڑ لیے ہم نے زہد و تقویٰ کے
مگر جو حق عبادت تھا وہ ادا نہ ہوا
چلے چلو کہ ابھی صبح کی سیاہی ہے
سحر قریب ہے تارہ کوئی ہوا نہ ہوا
کلیمؔ درد محبت سمجھ میں کیوں آئے
وہی تو درد ہے جو درد لا دوا نہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.