بت جانے کسی کو نہ خدا مانے کسی کو
بت جانے کسی کو نہ خدا مانے کسی کو
دیوانہ ترا کب بھلا گردانے کسی کو
وہ رات ہی اس جسم پہ آتی تھی برابر
وہ رات بھی وہ لے گیا پہنانے کسی کو
خوش شکل ملا تجھ سا تو پھر بات الگ تھی
ورنہ نہ سنائے ترے افسانے کسی کو
اس پیاس کو اب پیاس ہی سیراب کرے گی
صحرا کی طرف لے گئے میخانے کسی کو
گر بھیڑ ہے تو بھیڑ کے آداب نبھائے
اس بھیڑ میں اب کوئی نہ پہچانے کسی کو
چھوڑ آؤ ادھر رونق بازار کی خواہش
یوں آتے نہیں راس یہ ویرانے کسی کو
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 103)
- Author : امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.