بزرگوں کی دعائیں ساتھ رکھنا
بزرگوں کی دعائیں ساتھ رکھنا
بڑی لو ہے ردائیں ساتھ رکھنا
کبوتر اڑ رہے ہیں آرزو کے
تجسس فاختائیں ساتھ رکھنا
ذہانت بردباری انکساری
سفر میں خادمائیں ساتھ رکھنا
گندھا ہے جن سے مل کر تیرا بچپن
وہ برگد کی جٹائیں ساتھ رکھنا
ڈبو دیتی ہیں جو قوموں کو پل میں
نہ وہ رنگیں قبائیں ساتھ رکھنا
مجھے جنت میں گر رکھنا الٰہی
مدینے کی ہوائیں ساتھ رکھنا
بھلے ہی وہ جدا ہو جائیں عابدؔ
مگر دل سے نہ جائیں ساتھ رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.