چلنے دو جیسے چلتی ہے بہتی ہوئی ہوا
چلنے دو جیسے چلتی ہے بہتی ہوئی ہوا
سانسیں اکھاڑ دیتی ہے ٹھہری ہوئی ہوا
ان کے ہنر کا شور بھی قابل ہے داد کے
جن کو ملی نصیب میں سہمی ہوئی ہوا
اس سے وفا کی چھوڑ دیں امید آپ بھی
اس کی ہوئی نہ یہ کبھی اس کی ہوئی ہوا
چپ سی کھڑی ہوا کو نہ آنکھیں دکھائیے
پگڑی اچھال دے گی یہ بگڑی ہوئی ہوا
بے حد خوشی سے کاٹیے پیڑوں کو آپ تو
دیکھی نہیں ہے آپ نے جلتی ہوئی ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.