Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چلتے ہوئے جو دیکھے ڈنڈے تری گلی میں

بے تکلف شاجاپوری

چلتے ہوئے جو دیکھے ڈنڈے تری گلی میں

بے تکلف شاجاپوری

MORE BYبے تکلف شاجاپوری

    چلتے ہوئے جو دیکھے ڈنڈے تری گلی میں

    سب پڑ گئے ہیں آ کر ٹھنڈے تری گلی میں

    تیرا در محبت کیا بن گیا ہے تیرتھ

    ملا تری گلی میں پنڈے تری گلی میں

    اک رات دیکھ لینا اعلان جنگ ہوگا

    گاڑے ہیں عاشقو نے جھنڈے تری گلی میں

    تیور بتا رہے ہیں کچھ دن سے عاشقوں کے

    دنگل ضرور ہوگا ونڈے تری گلی میں

    ارمان و آرزو کی ہولی بھی اب جلے گی

    لا کر تو رکھ دیے ہیں کنڈے تری گلی میں

    تجھ کو نہیں خبر جب تفتیش کی پولس نے

    ایک ریل بھر کے نکلے غنڈے تری گلی میں

    پہرہ لگا ہوا ہے چھ سال سے پولس کا

    کس چیز کے گڑے ہیں ہنڈے تری گلی میں

    میلہ لگا ہوا ہے بیمار عاشقوں کا

    دن رات ہو رہے ہیں گنڈے تری گلی میں

    ہر چیز میرے گھر کی عاشق ہوئی ہے تجھ پر

    دیتی ہے میری مرغی انڈے تری گلی میں

    لگتا نہیں ہے جی اب جاناں کسی گلی میں

    سنڈے تری گلی میں منڈے تری گلی میں

    باراتیوں میں لے کر پندرہ ہزار شاعر

    آئے گا بے تکلفؔ ونڈے تری گلی میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے