چھلکے تری آنکھوں سے شراب اور زیادہ
چھلکے تری آنکھوں سے شراب اور زیادہ
کھلتے رہیں ہونٹھوں کے گلاب اور زیادہ
کیا بات ہے جانے تری محفل میں ستم گر
دھڑکے ہے دل خانہ خراب اور زیادہ
اس دل میں ابھی اور بھی زخموں کی جگہ ہے
ابرو کی کٹاری کو دو آب اور زیادہ
تو عشق کے طوفان کو بانہوں میں جکڑ لے
اللہ کرے زور شباب اور زیادہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.