چھٹی کا دن ہے چاہئے جیسے گزاریئے
چھٹی کا دن ہے چاہئے جیسے گزاریئے
مرغا لڑائیے کہ کبوتر اڑائیے
سڑکوں پہ گھومنے سے طبیعت ہو جب اچاٹ
ہوٹل میں بیٹھ جائیے قصے سنائیے
کھا کھا کے پان پھونکئے سگریٹ نو بہ نو
پیشہ وران شہر سے پینگیں بڑھائیے
افسر کو دیجے گھر پہ بلا دعوت نگاہ
دفتر میں جا کے رعب پھر اپنا جمائیے
رشوت کے دم قدم سے سلامت ہے زندگی
دل کھول کر تمام ہی خوشیاں منائیے
ہر وقت گھر میں بیٹھنے سے فائدہ متینؔ
چل پھر کے زندگی کے تجربے اٹھائیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.