در خیرات پہلے کھول دینا
در خیرات پہلے کھول دینا
مرے ہاتھوں میں پھر کشکول دینا
حقیقت کو قلم سے تول دینا
نہ افسانے میں کوئی جھول دینا
جو دل میں ہے وہ سچ سچ بول دینا
ہمارے راز سارے کھول دینا
نہ جب جرأت ہو گویائی کی لب کو
زبان چشم ہی سے بول دینا
تھکا ماندہ جو میں لوٹوں کہیں سے
تو دروازے کی کنڈی کھول دینا
پتا کچھ اور دیتا ہے خرد کو
جنوں کا دشت میں پر تول دینا
ہوا آئی ہے ماضی کے چمن سے
دریچے دل کے سارے کھول دینا
مرے آنسو ترے دامن کے موتی
نہیں ممکن ہے جن کا مول دینا
میں سن لوں تیری کڑوی گفتگو کو
مرے کانوں میں امرت گھول دینا
مری آنکھوں کو یہ فن آ گیا ہے
ترے دامن میں موتی رول دینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.