درد ہستی کا چارہ کیا ہے میاں
درد ہستی کا چارہ کیا ہے میاں
مٹ گئے تو دوبارہ کیا ہے میاں
ہے فقط جان کا زیاں اس میں
زندگی میں خسارہ کیا ہے میاں
جی رہے ہیں تو جی رہے ہیں ہم
مر رہیں گے ہمارا کیا ہے میاں
یہ جو دو چار پھول کھلتے ہیں
اس میں حصہ تمہارا کیا ہے میاں
اک تسلسل ہے اک روانی ہے
بحر کیا ہے کنارہ کیا ہے میاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.