دور مے ہے مگر سرور نہیں
دور مے ہے مگر سرور نہیں
جل رہے ہیں چراغ نور نہیں
چوٹ کھانے کا شوق ہے دل کو
نگۂ ناز کا قصور نہیں
لاکھ آؤ نہ یوں قریب مرے
تم کسی وقت دل سے دور نہیں
دور دنیا سے ہے مقام ترا
میرے ذوق نظر سے دور نہیں
میں نہیں ترک مے پہ گر قادر
تو تو مجبور اے غفور نہیں
لطف کیا دیں بہار و ابر کہ جب
بادۂ زیست میں سرور نہیں
بادۂ شوق دل سے پی اے اشکؔ
شیشہ و جام کچھ ضرور نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.