Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دور صبوحی شعلۂ مینا رقصاں چھاؤں میں تاروں کی

روش صدیقی

دور صبوحی شعلۂ مینا رقصاں چھاؤں میں تاروں کی

روش صدیقی

MORE BYروش صدیقی

    دور صبوحی شعلۂ مینا رقصاں چھاؤں میں تاروں کی

    پیر مغاں نے جام اٹھایا عید ہوئی مے خواروں کی

    کتنے ہی در کھل جائیں گے جوش جنوں کو بڑھنے دو

    بند رہے گا کیا در زنداں خیر نہیں دیواروں کی

    کافر عشق سمجھ کر ہم کو کتنے طوفاں اٹھتے ہیں

    دل کی بات کو کس سے کہہ دیں بستی ہے دیں داروں کی

    پاس ادب سے اک اک کانٹا ہم نے چنا ہے پلکوں سے

    آخر کچھ تعظیم تھی لازم دشت وفا کے خاروں کی

    کتنے دکھ کے دن بیتے ہیں اس کا بھی تھا ہوش کہاں

    اپنے حال کو کچھ سمجھا ہوں صورت سے غم خواروں کی

    زلف پریشاں راز کی جویا باد صبا یکسر غماز

    بات تری خلوت تک پہنچی ہم وحشی آواروں کی

    موسم گل کی رعنائی نے دشت میں ڈیرے ڈالے ہیں

    تم بھی روشؔ اب گھر سے نکلو رت آئی ہے بہاروں کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے