دیکھ کر تجھ کو چاہی تھی دنیا
دیکھ کر تجھ کو چاہی تھی دنیا
چاہ کر تجھ کو دیکھ لی دنیا
آج تو ساتھ بھی نہیں کوئی
پیچھے کل تھی مرے یہی دنیا
لوگ مرتے ہیں اس میں جینے کو
کب کسی کی یہ ہو سکی دنیا
بے وفا یار سا چلن اس کا
آج تیری ہے کل مری دنیا
یوں رہی فکر آخرت بھی مگر
ہم نے آخر سنوار لی دنیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.