دیکھو اس نے قدم قدم پر ساتھ دیا بیگانے کا
دیکھو اس نے قدم قدم پر ساتھ دیا بیگانے کا
اخترؔ جس نے عہد کیا تھا تم سے ساتھ نبھانے کا
آج ہمارے قدموں میں ہے کاہکشاں شہر مہتاب
کل تک لوگ کہا کرتے تھے خواب اسے دیوانے کا
تیرے لب و رخسار کے قصے تیرے قد و گیسو کی بات
ساماں ہم بھی رکھتے ہیں تنہائی میں دل بہلانے کا
تم بھی سنتے تو رو دیتے ہم بھی کہتے تو روتے
جان کے ہم نے چھوڑ دیا ہے اک حصہ افسانے کا
کچھ تو ہے جو اپنایا ہے ہم نے کوئے ملامت کو
ویسے اور طریقہ بھی تھا اخترؔ دل بہلانے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.