دھوکا ہے نمائش ہے تماشا ہے گزر جا
دھوکا ہے نمائش ہے تماشا ہے گزر جا
یہ رونق بازار یہ دنیا ہے گزر جا
ٹھہرے ہوئے پانی کا مقدر نہیں ہوتا
بہتے ہوئے پانی کا تقاضا ہے گزر جا
احساس فنا ہی تری ہستی کا سفر ہے
احساس فنا ہی ترا رستہ ہے گزر جا
موجوں سے گزر دیدۂ تر خوب سفر کر
تو میل کا پتھر نہیں دریا ہے گزر جا
محسوس جو ہوتا ہے وہی تیرا جہاں ہے
جو کچھ نظر آتا ہے وہ سایہ ہے گزر جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.