ڈھونڈھتا ہوں انہیں پاگلوں کی طرح
ڈھونڈھتا ہوں انہیں پاگلوں کی طرح
ساتھ چلتے تھے جو ساتھیوں کی طرح
دوستو جن کو اپنا سمجھتے تھے ہم
پیش آئے ہیں وہ دشمنوں کی طرح
کرچی کرچی ہوئیں ایک ہی ٹھیس میں
خواہشیں کانچ کے برتنوں کی طرح
اس کی یادوں سے آباد ہیں آج تک
میری تنہائیاں محفلوں کی طرح
اے ظفرؔ سخت الفاظ کی چوٹ سے
ٹوٹ جاتے ہیں دل آئنوں کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.