Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دھوپ بڑھنے کے جو آثار ہوئے

نوین جوشی

دھوپ بڑھنے کے جو آثار ہوئے

نوین جوشی

MORE BYنوین جوشی

    دھوپ بڑھنے کے جو آثار ہوئے

    کتنے سائے کے طرف دار ہوئے

    تپ کے کندن وہ بنیں گے کیسے

    جو جھلسنے کو نہ تیار ہوئے

    ہے دوا عشق تو بیماری بھی

    ہم دوا کے لیے بیمار ہوئے

    جو نہ جسموں کے طلب گار ہوئے

    صرف وہ وصل کے حق دار ہوئے

    قید سے ان کو چھڑائے کیسے

    اپنے ہاتھوں جو گرفتار ہوئے

    نہ ہوئے غم زدہ جو غم سے مرے

    وہ بڑے خوش ہے کہ غم خوار ہوئے

    بات کرتے ہیں جو اقدار کی وہ

    جب بھی موقع ملا بازار ہوئے

    آئنے ڈھونڈتے ہو تم ہر سو

    اور ہم چہرے سے بیزار ہوئے

    تب تلک تھے بڑے نقاد نواؔ

    جب تلک خود سے نہ دو چار ہوئے

    مأخذ :
    • کتاب : Word File Mail By Salim Saleem

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے