دل عاشق میں داغ ہے کس کا
دل عاشق میں داغ ہے کس کا
کعبے میں یہ چراغ ہے کس کا
دل پڑا داغ باغ ہے کس کا
چشم پر خوں ایاغ ہے کس کا
میں نے مانا کہ وہ نہیں بے مہر
آسماں پر دماغ ہے کس کا
کوچۂ غیر سے تمہیں کیا کام
کون تھا یہ سراغ ہے کس کا
کر کے چورنگ مجھ کو ناز سے وہ
کہتے ہیں چار باغ ہے کس کا
اس بت بد دماغ کا ہے جہاں
وہ بت بد دماغ ہے کس کا
داغ دل جل رہا ہے بے روغن
یہ طلسمی چراغ ہے کس کا
سانپ سونگھے جو سونگھ لے زلفیں
کس کی طاقت دماغ ہے کس کا
سوز ہجراں سے داغ داغ ہے کون
آج دل باغ باغ ہے کس کا
کس کا بندہ بنا ہے اے واعظ
تیرے ماتھے پہ داغ ہے کس کا
شعر راسخؔ وہ سن کے کہتے ہیں
دل یہ کس کا دماغ ہے کس کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.