دل خوش فہم کو ناکام نہیں ہونے دیا
دل خوش فہم کو ناکام نہیں ہونے دیا
اس کو بھی شہر میں بدنام نہیں ہونے دیا
اس لئے ہے یہ اندھیرا سا گلی کوچوں میں
آپ نے روشنی کو عام نہیں ہونے دیا
جو ملا ہم سے سدا ہم نے تری باتیں کیں
تجھ کو اتنا کبھی گمنام نہیں ہونے دیا
اپنے ملبوں کے تلے دفن تھے جو دفن رہے
شہر والوں نے کوئی کام نہیں ہونے دیا
بک گئے ہم سر بازار انا پھر بھی رشیدؔ
عشق بد ذات کو نیلام نہیں ہونے دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.