دل ہوا ویراں متاع چشم نم جاتی رہی
دل ہوا ویراں متاع چشم نم جاتی رہی
رفتہ رفتہ شورش طبع الم جاتی رہی
تجھ پہ کیا گزری کہ پاس عاشقاں کرنے لگا
یعنی ہم پر وہ تری مشق ستم جاتی رہی
ہم کو دنیا سے شکایت ہے کچھ اس انداز کی
تھی کبھی دنیا کو جیسے قدر غم جاتی رہی
مے کدہ ہے رند ہیں ساقی ہے دور جام ہے
بزم جم باقی ہے اب تک شان جم جاتی رہی
رہ گیا سینے میں غم آثار غم ظاہر نہیں
غمگساروں سے بھی اب چشم کرم جاتی رہی
جس کو کہتے ہیں محبت ہو گئی اب رسم غیر
جس کو کہتے ہیں مروت بیش و کم جاتی رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.