دل عشق میں ان کے ہارتے ہیں
دل عشق میں ان کے ہارتے ہیں
کاندھے سے یہ بوجھ اتارتے ہیں
ملتا نہیں ان کا کچھ ٹھکانا
ہر جا ہم انہیں پکارتے ہیں
لے لے کے کسی کا نام ہر دم
ہم عمر کے دن گزارتے ہیں
اس بگڑے ہوئے کا کیا ٹھکانا
وہ آپ جسے سنوارتے ہیں
ہوتے ہیں وہی رشیدؔ مایوس
ہر طرح جو جان مارتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.