دل جلاؤ نہ میاں رہنے دو
دل جلاؤ نہ میاں رہنے دو
پھیل جائے گا دھواں رہنے دو
بے وجہ تم نہ اچھالو مجھ کو
یوں ہی بے نام و نشاں رہنے دو
میں نے کی تاج محل کی تعمیر
کون ہے شاہ جہاں رہنے دو
تازہ چنگاریاں بھر دو اس میں
ذہن کو شعلہ فشاں رہنے دو
آستینوں میں چھپے ہیں خنجر
دوست ہیں دشمن جاں رہنے دو
تم کرشمے نہ دکھاؤ کشورؔ
خوب واقف ہے جہاں رہنے دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.