دل کا صحرا قطرہ قطرہ پیاسا تھا
میرے اس کے بیچ میں دریا بہتا تھا
اس کی زلفیں آوارہ رت ساون کی
اس کا چہرہ چیت چاند کا چہرہ تھا
کتنے ہجر کے موسم آئے بیت گئے
میں کہ تیری یاد میں کھویا رہتا تھا
رات گئے جب چاند ہمارے گھر اترا
دیواروں پہ اس کی یاد کا سایہ تھا
آخر شہر کے ہنگاموں میں ڈوب گیا
سورج تیرے ہجر کا تیرے جیسا تھا
من بستی میں میلہ اجڑے چہروں کا
اس میلے میں ہر چہرہ ہی میرا تھا
کون رضیؔ ان زرد ہواؤں سے پوچھے
سبز رتوں میں میرا ساتھی کیسا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.