دل کی ہستی کا کیا ہوا ہوگا
دل کی ہستی کا کیا ہوا ہوگا
جب کوئی آئنہ ہوا ہوگا
پہلے رخ کی چمک بڑھی ہوگی
پھر کوئی حادثہ ہوا ہوگا
مل گیا عشق تجھ کو تیرے ساتھ
پھر کوئی معجزہ ہوا ہوگا
درد بھی روٹھا ہے کئی دن سے
مجھ سے کچھ تو برا ہوا ہوگا
کیسے کرتا عدو مجھے مسمار
یار میرا ملا ہوا ہوگا
دیکھو کیا ہو گیا مکمل عشق
دیکھو کرتا پھٹا ہوا ہوگا
تیرا صادقؔ شکستہ سا ہے کہیں
راستے میں پڑا ہوا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.