دل کی کشتی تیرے حوالے
دل کی کشتی تیرے حوالے
تیرے سوا اب کون سنبھالے
پیار میں پڑ گئے جان کے لالے
آنکھ میں آنسو پاؤں میں چھالے
کون ہے تیرے دکھ کا ساتھی
اپنی دنیا آپ بسا لے
خوں ہوتی ہے جس کی تمنا
ایسے بھی ہیں جینے والے
دنیاں جنت دنیاں دوزح
جیسے چاہے ویسا بنا لے
رات اور دن میں کیا کیا دیکھا
دل میں اندھیرے دل میں اجالے
اس دنیا کا حاصل یہ ہے
پیار کسی کا دل میں بسا لے
پیار کا یہ دستور نہیں ہے
چپکے چپکے رونے والے
خود ہی اپنے پونچھ لے آنسو
کون حبیبؔ ہے آنے والے
- کتاب : نغمۂ زندگی (Pg. 119)
- Author : جے کرشن چودھری حبیب
- مطبع : جے کرشن چودھری حبیب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.