دل کی راہیں روشن کرتے رہتے ہیں
دل کی راہیں روشن کرتے رہتے ہیں
کس کے گھنگھرو چھن چھن کرتے رہتے ہیں
دنیا جس کی کھوج میں پاگل پھرتی ہے
ہم تو اس کے درشن کرتے رہتے ہیں
اندر کی بے رنگی شاید چھپ جائے
باہر رنگ و روغن کرتے رہتے ہیں
ان سے پوچھو آنے والی رت کا حال
جو پت جھڑ کو ساون کرتے رہتے ہیں
ان کے دل میں گھر کر لینا مشکل ہے
چٹانوں میں روزن کرتے رہتے ہیں
چپ رہتے ہیں جن میں کچھ بھی ہوتا ہے
خالی ڈبے کھن کھن کرتے رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.