دل میں رہ کر عمر بھر وہ سخت جاں ہو جائے گا
دل میں رہ کر عمر بھر وہ سخت جاں ہو جائے گا
کیا خبر تھی مہرباں نا مہرباں ہو جائے گا
حادثے تو زندگی کے ہم سفر ہیں دوستو
یہ جدا جو ہو گئے سونا جہاں ہو جائے گا
جس کی خاطر ہم زمانے سے سدا ٹکرائے ہیں
کیا خبر تھی وہ بھی ہم سے بد گماں ہو جائے گا
زندگی کے ہر قدم پر آزمائش شرط ہے
اپنے اپنے ظرف کا پھر امتحاں ہو جائے گا
اب نہ عنبرؔ کوئی دہرائے غم ہستی کی بات
ورنہ یہ درد جگر بار گراں ہو جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.