دل پہ لکھ کر لگا دیا تالا
آج سے بند ہے دھرمشالا
وہ سراہے گا روشنی میری
جس نے دیکھا ہو چاند کا ہالہ
دل تو چاہا تھا بول دوں جا کر
جلنے والو تمہارا منہ کالا
میں نے رکھا ہے اپنے کام سے کام
آپ رکھیے وزارت اعلیٰ
مطمئن ہوں کہ آج تک میں نے
سانپ پالا نہ کوئی ڈر پالا
آپ کی بات ایسے رکھتی ہوں
جیسے رکھتے ہیں ہاتھ کا چھالا
میں نے روکا نہیں کبھی دل کو
روک لیتا ہے روکنے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.