دل سمندر تھا لیکن یہ تشنہ لبی
میری قسمت میں کس روز لکھی گئی
آنکھ پر نم مگر مسکراہٹ مری
کہہ رہی تھی کہانی مرے عشق کی
عشق کے سیل کو روکنے کے لیے
غم کی دیوار رستے میں رکھ دی گئی
ظلمتیں سہہ گیا میں اسی آس پر
چاند نکلا تو جائے گی تیرہ شبی
دل ربا شہر کے کچھ سے کچھ ہو گئے
میری منزل مسلسل وہی کی وہی
خار چبھتے گئے خار چنتا گیا
تھا پرستار گلزار عاکف غنیؔ
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 593)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.