دل وہ کشت آرزو تھا جس کی پیمائش نہ کی
دل وہ کشت آرزو تھا جس کی پیمائش نہ کی
سیر دنیا کے سوا ہم نے کوئی خواہش نہ کی
موتیوں سے چشم و جاں کو آئنہ خانہ کیا
سیپ کے ٹکڑوں سے بام و در کی آرائش نہ کی
کس کو فرصت تھی کہ سنتا اس سفر کا ماجرا
جب اسی منزل نشیں کے ہونٹ نے جنبش نہ کی
اس نے جو بھی روپ دھارا اس نے جو بھی دکھ دیا
آدمی بننے کی ہم نے اس سے فرمائش نہ کی
کچھ قلم بندی سے مجھ کو عار تھا ورنہ نعیمؔ
کب مرے ابر نگہ نے فکر کی بارش نہ کی
- کتاب : Kulliyat-e-Hasan Naim (Pg. 92)
- Author : Ahmad Kafeel
- مطبع : Qaumi Council Baraye Farogh-e-urdu Zaban (2006)
- اشاعت : 2006
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.