دل دار ملیں گے یہاں غم خوار ملیں گے
دل دار ملیں گے یہاں غم خوار ملیں گے
سچائی کے لیکن نہ طرف دار ملیں گے
ارمان بھرے دل کو خریدے گا یہاں کون
کہنے کو تو دنیا میں خریدار ملیں گے
پابند وفا دوست تو مشکل سے ملے گا
یوں چاہنے والے سر بازار ملیں گے
اے اردو زباں آہ تری کون سنے گا
یوں تو سبھی غزلوں کے پرستار ملیں گے
اس شہر ستم میں اگر ڈھونڈیں گے مجیدؔ آپ
مشکل سے کہیں صاحب کردار ملیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.