دن عیش کے تھے زندگی مست شباب تھی
دن عیش کے تھے زندگی مست شباب تھی
دل پیالۂ طلائی محبت شراب تھی
اک شخص ہی سے حرف و حکایت میں رنگ تھا
ورنہ یہ کائنات تو بوجھل کتاب تھی
امکان بھر تو کچھ بھی نہ تھا جز غبار و خاک
ایمان بھر ہر ایک دعا مستجاب تھی
اک صاحب نصاب کے صدقے پہ تھا گزر
کیا دولت غرور ہمیں دستیاب تھی
ہیجان راکھ ہو کے کہیں منتشر ہوا
اور تن گزیدہ روح کہیں زیر آب تھی
حاصل یہی ہے عمر گزشتہ کے باب کا
تھے دل فریب تم مری دنیا خراب تھی
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 100)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.