دوستی کیا ہے دشمنی کیا ہے
دوستی کیا ہے دشمنی کیا ہے
جو نہ سمجھے وہ آدمی کیا ہے
آپ پوچھیں تو کوئی بات بنے
ورنہ وقعت ہی بات کی کیا ہے
مسکرا کر گلوں نے دیکھ لیا
دو گھڑی کی شگفتگی کیا ہے
ایک مدت سے غم شناسا ہوں
میں نہیں جانتا خوشی کیا ہے
سائے جلوے ہیں حسن جاناں کے
چاند تارے یہ روشنی کیا ہے
جرم نا کردہ کی سزا کے لئے
دوستوں کی یہاں کمی کیا ہے
سحر کاری ہے لفظ و معنی کی
ورنہ آزادؔ شاعری کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.