دوستی میں فاصلے ہوتے نہیں
دوستی میں فاصلے ہوتے نہیں
پیار میں یہ تجزیے ہوتے نہیں
کیا ضروری ہے کہ وہ مجرم بھی ہوں
جن کے حق میں فیصلے ہوتے نہیں
سوچ کر تم یہ تعلق توڑتے
ٹوٹ کر پتے ہرے ہوتے نہیں
روشنی ہوتی نہیں اس بزم میں
جس میں شامل دل جلے ہوتے نہیں
معرکے سر ہوتے ہیں جن کے طفیل
ان کے اکثر تذکرے ہوتے نہیں
اپنے تو اپنے ہی ہوتے ہیں فقط
اپنوں میں اچھے برے ہوتے نہیں
ان کا ڈر جاتا نہیں تاثیر کیوں
ہاں وہی جو حادثے ہوتے نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.