دنیا سے جسے کوئی سروکار نہیں ہے
دنیا سے جسے کوئی سروکار نہیں ہے
دنیا میں وہ رہنے کا بھی حق دار نہیں ہے
سب دیکھ لیا ہم نے ہے یہ جھوٹ سراسر
جتنا ہے دکھا اتنا ہی سنسار نہیں ہے
پھولوں کی تمنا ہے زمانہ میں سبھی کو
کانٹوں کا یہاں کوئی طلب گار نہیں ہے
کرتے ہو بھلا سوچ کے کیوں نفع خسارہ
ہے پیار اجی پیار یہ بیوپار نہیں ہے
چھوڑو بھی نہ اب خواب محبت کے دکھاؤ
دکھ اور جگر سہنے کو تیار نہیں ہے
اولاد کی ارتھی کوئی کندھوں پہ اٹھائے
قسمت کی کوئی اس سے بڑی مار نہیں ہے
مایوس نہ ہیراؔ ہو جو تنہا ہے جہاں میں
تقدیر میں سب کے تو لکھا پیار نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.