درست ہے کہ یہ دن رائیگاں نہیں گزرے
درست ہے کہ یہ دن رائیگاں نہیں گزرے
مگر سکوں سے تو اے جان جاں نہیں گزرے
مزاج شہر جنوں اب یہ برہمی کیسی
کس آگ سے ترے پیر و جواں نہیں گزرے
نظر سے دور سہی پھر بھی کشتگان وفا
وہاں سے کم تو یہ صدمے یہاں نہیں گزرے
مروتاً وہ مری بات پوچھ کر چپ ہیں
وگرنہ کب مرے شکوے گراں نہیں گزرے
سمندروں کی ہوا دور دور سے نہ گزر
وہاں کا حال سنا ہم جہاں نہیں گزرے
ہجوم کار جہاں ہو کہ دشت جاں کا سکوت
ترے فراق کے صدمے کہاں نہیں گزرے
گزر گئے وہ جو جاں سے مگر یہ حسرت ہے
کوئی صباؔ سے یہ کہہ دے میاں نہیں گزرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.