کہیں یہ لمحۂ موجود واہمہ ہی نہ ہو
کہیں یہ لمحۂ موجود واہمہ ہی نہ ہو
جو ہو رہا ہے یہ سب پہلے ہو چکا ہی نہ ہو
وہ صدمہ جس کے سبب میں ہوں سر بہ زانو ابھی
عجب نہیں مری دانست میں ہوا ہی نہ ہو
ترے غیاب میں جو کچھ کیا حکایت میں
کہیں وہ گفتہ و نا گفتہ سے سوا ہی نہ ہو
کلام کرتی ہوئی لہریں چپ نہ ہوں مرے بعد
مرے لیے کہیں پانی رکا ہوا ہی نہ ہو
گزرتی شام درخت آب جو سکوت اور میں
سخن مثال یہ منظر بھی گونجتا ہی نہ ہو
یہ کیا کہ میں نیا چہرہ لیے اٹھوں ہر روز
یہ کیا کہ ترکؔ مرا خواب ٹوٹتا ہی نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.