ایک درویش سر راہ صدا دیتا ہے
ایک درویش سر راہ صدا دیتا ہے
وقت انسان کی پہچان مٹا دیتا ہے
جب گزرتا ہے تصور ترا چھو کر مجھ کو
میرے احساس کو آئینہ بنا دیتا ہے
یاس محرومی کسک درد مسلسل الجھن
ایسا ماحول ہی جینے کا مزا دیتا ہے
ایک حاسد کی تمنا کہ فنا ہو جاؤں
اک قلندر مجھے جینے کی دعا دیتا ہے
تیرے فہمیؔ کی طبیعت بھی عجب ہے جاناں
نیکیاں کرتا ہے دریا میں بہا دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.