ایک لمحہ کہ ملیں سارے زمانے جس میں (ردیف .. ے)
ایک لمحہ کہ ملیں سارے زمانے جس میں
ایک نکتہ سبھی حکمت کے خزانے جس میں
دائرہ جس میں سما جائیں جہانوں کی حدود
آئنہ جس میں نظر آئے عدم کا بھی وجود
فرش پر عرش کی عظمت کی دلیل محکم
خلق پر رحمت خالق کی سبیل محکم
دسترس اس کی نگاہوں کی کراں تا بہ کراں
وہ تجسس کے لئے آخری منزل کا نشاں
ایک توسیع جو قسمت کی لکیروں میں رہے
ایک تنبیہ جو بیدار ضمیروں میں رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.