ایک لوری گنگنانا چاہتا ہوں
ایک لوری گنگنانا چاہتا ہوں
آج میں خود کو سلانا چاہتا ہوں
بھول بیٹھا ہوں کہ کیا ہوں کون ہوں میں
اب تمہیں بھی بھول جانا چاہتا ہوں
اب بتانے کو نہیں کچھ بات باقی
بس یہی سب کو بتانا چاہتا ہوں
تھک گیا ہوں اور سمٹوں بھی تو کتنا
اب بکھر کر پھیل جانا چاہتا ہوں
اپنا رستا میں نے خود روکا ہوا ہے
اس رکاوٹ کو ہٹانا چاہتا ہوں
نام میرا بھی شہیدوں میں ہو شامل
ایسا کچھ کر کے دکھانا چاہتا ہوں
وار کرتی ہے سدا پیچھے سے آ کر
موت سے آنکھیں ملانا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.