Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک زمانے میں جب ہم تم دونوں ہی جوشیلے تھے

غلام مصطفی فراز

ایک زمانے میں جب ہم تم دونوں ہی جوشیلے تھے

غلام مصطفی فراز

MORE BYغلام مصطفی فراز

    ایک زمانے میں جب ہم تم دونوں ہی جوشیلے تھے

    اس دنیا کے سارے موسم ٹھنڈے تھے برفیلے تھے

    دیکھنے والے مال و زر کیا جان لٹایا کرتے تھے

    خد و خال بدن کے کتنے مہنگے تھے خرچیلے تھے

    سامنے اس کے جاتے تھے تو مہر بہ لب رہ جاتے تھے

    باہر سے ہم شوخ بہت تھے اندر سے شرمیلے تھے

    قسمت کا یہ کھیل بھی دیکھو کھیل کی جب تک عمر رہی

    کوزہ گر کے چاک سے اترے سارے کھلونے گیلے تھے

    پھول سی باتیں پھول سا لہجہ پھول سے لب تھے پھول سے گال

    لیکن شاخ بدن کے سارے خار بہت نوکیلے تھے

    ان آنکھوں میں صحرا کی اب ریت چمکتی رہتی ہے

    ان آنکھوں میں جن آنکھوں کے خواب بہت چمکیلے تھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے