فیصلہ ہاں نہیں پہ چھوڑ گیا
فیصلہ ہاں نہیں پہ چھوڑ گیا
وہ تو سب کچھ ہمیں پہ چھوڑ گیا
کچھ دنوں دل میں کیا رہا وہ غزال
ساری وحشت یہیں پہ چھوڑ گیا
کیا عجب تھا وہ دور کا منظر
نقش سا دوربیں پہ چھوڑ گیا
جانے کیا سوچ کر ستارہ ساز
کچھ ستارے زمیں پہ چھوڑ گیا
آستیں چھوڑ تو گیا وہ سانپ
پر نشاں آستیں پہ چھوڑ گیا
- کتاب : اک شام تمہارے حصے کی (Pg. 71)
- Author : کاشف حسین غائر
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.