فقط مجھ کو تو اک ہی غم محبت ہار بیٹھا ہوں
فقط مجھ کو تو اک ہی غم محبت ہار بیٹھا ہوں
ہیں آنکھیں بھی ذرا سی نم محبت ہار بیٹھا ہوں
دوا زخم محبت پہ لگا مجھ کو جو ہے کوئی
مرے زخموں پہ رکھ مرہم محبت ہار بیٹھا ہوں
جدائی جان کی دشمن جدائی درد ایسا ہے
رہوں شاید ذرا اب کم محبت ہار بیٹھا ہوں
تعلق ٹوٹ بھی جاتا مگر رہتا بھرم باقی
بنا دشمن مرا ہم دم محبت ہار بیٹھا ہوں
بڑا ہی زعم تھا مجھ کو ہوں پیارا سب سے میں اس کو
مرا ٹوٹا یقیں محکم محبت ہار بیٹھا ہوں
محبت کو سمجھ پایا مدثرؔ میں فقط اتنا
سمجھ آئے جو پیچ و خم محبت ہار بیٹھا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.