فریب رنگ نہ دے جلوۂ بہار مجھے
فریب رنگ نہ دے جلوۂ بہار مجھے
عزیز تر ہیں چمن میں گلوں سے خار مجھے
مری خطاؤں پہ یہ باز پرس مالک حشر
عطا ہوا تھا کبھی دل پہ اختیار مجھے
یہ ان کی یاد یہ طوفان رنگ و بو توبہ
ملی تو درد میں ڈوبی ہوئی بہار مجھے
اب اس مقام پہ منزل ہے درد پیہم کی
کہ ہر تڑپ میں ملی لذت قرار مجھے
چمن میں رہ کے یہ محرومیاں مقدر کی
کہ میں بہار کو دیکھا کروں بہار مجھے
خدا کبھی نہ دکھائے وہ روز بد قیصرؔ
کہ آئے جلوۂ باطل کا اعتبار مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.