Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فصل گل آئی عجب رنگ ہے میخانے کا

عشرت صفی پوری

فصل گل آئی عجب رنگ ہے میخانے کا

عشرت صفی پوری

MORE BYعشرت صفی پوری

    فصل گل آئی عجب رنگ ہے میخانے کا

    حسن دیکھے کوئی اب شیشہ کا پیمانے کا

    ناصحو فرض ادا ہو چکا سمجھانے کا

    چھیڑنا ٹھیک نہیں ہر گھڑی دیوانے کا

    کون افتاد پڑی اے دل بیتاب نئی

    کچھ تو معلوم ہو باعث ترے گھبرانے کا

    جستجو نے تری اک جا کہیں رہنے نہ دیا

    مجھ کو کعبہ ہی کا رکھا نہ صنم خانے کا

    خانۂ دل کو غم یار نے آباد کیا

    کون پرساں تھا اس اجڑے ہوئے کاشانے کا

    دل کو ہو جاتا ہے باور کہ وہ سچ کہتے ہیں

    ایسا انداز ہے کچھ ان کے قسم کھانے کا

    چپکے پی لیتے ہیں انکار نہیں کرتے ہیں

    شیخ جی سنئے ادب ہے یہی میخانے کا

    کیا مزے دار تھی الفت کی کہانی میری

    سننے والا نہ ملا کوئی اس افسانے کا

    منزل عشق یہ ہے خوب سمجھ لے اے دل

    آسرا ہے یہاں اپنے کا نہ بیگانے کا

    فکر لاحق ہے دم مرگ یہ وحشی کو ترے

    جانشیں کس کو کیا جائے گا ویرانے کا

    تازگی روح میں چہرے پہ بشاشت آئی

    واہ کیا کہنا چھلکتے ہوئے پیمانے کا

    روز روشن ہوا دنیا میں اجالا پھیلا

    رنگ بدلا نہ مگر میرے سیہ خانے کا

    لاگ کی آگ ہی کمبخت بری ہوتی ہے

    ایک انجام ہوا شمع کا پروانے کا

    جوش وہ بادۂ گلگوں کا وہ قلقل کی صدا

    لب تک آنا وہ چھلکتے ہوئے پیمانے کا

    ان کی تصویر جنوں خیز کا کچھ ذکر نہیں

    نام بدنام زمانے میں ہے دیوانے کا

    صبح تک جل چکے جانباز محبت دونوں

    شمع کو روئیں کہ ماتم کریں پروانے کا

    عمر اتنی تو کٹی بادہ کشی میں عشرتؔ

    اب کہاں جائیں گے در چھوڑ کے میخانے کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے