فکر کی حد سے گزرتی ہی گئی
فکر کی حد سے گزرتی ہی گئی
عشق دریا میں اترتی ہی گئی
رنگ جانے کیسے اس نے بھر دئے
میری چھب ہر پل نکھرتی ہی گئی
وقت ہوں میں کوئی کیسے روکتا
یعنی میں ہر پل گزرتی ہی گئی
جب نہ تھی صورت رہائی کی تو وہ
بال و پر اپنے کترتی ہی گئی
سرسری کہہ دی تھی اس نے بات جو
میرے دل میں وہ اترتی ہی گئی
پیار نے اس کو سمیٹا تھا مگر
وہ سمٹ کر بھی بکھرتی ہی گئی
غرق ہو کر بھی بحور عشق سے
جب میں ابھری تو ابھرتی ہی گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.