گاؤں میں جھونپڑی سلامت ہے
گاؤں میں جھونپڑی سلامت ہے
سلطنت ہے مری ریاست ہے
کوئی میٹھا سا درد ہے دنیا
کوئی دلچسپ سی صعوبت ہے
میں نے خاموشیاں سنی ہیں تری
مجھ سے مت پوچھ کیا سماعت ہے
یہ ہوا تجربہ دم آخر
زندگی کتنی بے مروت ہے
وصل کیا ہے یہ تم بتاؤ مجھے
ہجر تو عشق کی عبادت ہے
دکھ کسی ایک کا نہیں ہوتا
یہ مرے گاؤں کی روایت ہے
جھوٹ کا بڑھ گیا چلن اتنا
آئنوں پر بھی آج تہمت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.